اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 275 اموات

اتر پردیش محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 75 اضلاع میں اب تک 10536 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 275 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 275 اموات
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 275 اموات

By

Published : Jun 8, 2020, 12:35 PM IST

اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست میں آج 433 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 7 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں 3412 سیمپل میں سے 30 مثبت رپورٹ آئی ہے۔

ریاست کے آگرہ میں سب سے زیادہ 956، نوئیڈا میں 640، میرٹھ میں 520، کانپور نگر میں 516، دارالحکومت لکھنؤ میں 452، غازی آباد میں 449، سہارنپور میں 268، فیروزآباد میں 316، مراد آباد میں 265، بارہ بنکی میں 179، وارانسی میں 242، جونپور میں 285، بستی میں 234، رام پور میں 202، علی گڑھ میں 200، امیٹھی میں 200، بلند شہر میں 207 مریض سامنے آئے ہیں۔

صوبے میں اب تک 6185 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں:
اتر پردیش کے آگرہ سے 795، غازی آباد سے 273، نوئیڈا سے 357، میرٹھ سے 360، کانپور سے 317، سہارنپور سے 224، وارانسی سے 129، دارالحکومت لکھنؤ سے 325 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔ وہیں ریاست کورونا وائرس سے اب تک 275 موت ہوئی۔


اتر پردیش میں آج سے تمام مذہبی مقامات عبادت کے لیے کھول دئیے جائیں گے لیکن کچھ شرائط پر عمل کرنا ضروری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details