ریاست اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کورونا وائرس کے 2712 نئے مریضوں کی شناخت کے بعد اب ریاست میں مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 63742 ہوگئی، جبکہ 39 نئی اموات کے ساتھ ہی کورنا متاثرین کے ہلاک ہونے کا ہندسہ 1387 تک پہنچ گیا۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری (پنچایتی راج) منوج کمار سنگھ اور انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کمشنر (آئی ڈی سی) آلوک ٹنڈن نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ اس وقت ریاست میں کورنا وائرس کے 22542 کیسز ہیں، جبکہ اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 39903 ہے، جس میں 2191 افراد آج مختلف ہسپتالز سے ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
افسران نے بتایا کہ جمعہ کو ریاست کے مختلف لیبز میں 57068 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے بعد مجموعی نمونوں کے ٹیسٹنگ کا نمبر 1762416 ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت ریاست میں تقریباً 1.87 لاکھ طبی اہلکار پر مبنی ٹیم نے 1.34 مکانات کا احاطہ کرتےہوئے تقریباً 6.86 افراد کی سکریننگ کی ہے۔