ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے 26 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 4949 سے بڑھ کر 5201 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 127 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 3066 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے ہیں۔
شہر گورکھپور اور پیلی بھیت کو اب تک کورونا وائرس سے پاک اضلاع شمار کیا جاتا تھا، لیکن اب کورونا وارئرس نے وہاں بھی دستک دے دی ہے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو)نے جمعے کو 827 کوروناوائرس کے نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں 26 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، ان مریضوں میں تین ہردوئی، تین کنّوج چار شاہجہاں پور، دو سنبھل، سات علی گڑھ، چار انّاؤ، مرادآباد کے تین مریض شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ان تمام کو کوروناوائرس کے ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 26 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5201 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 127 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے واضح رہے کہ کل ریاست بھر میں کوانٹین کیے گئے مریضوں کی تعداد 13178 ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی 2194 مریضوں کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ 3066 میں متاثرہ کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے تھے، اور اب تک 2123 مریض سے زائد ڈسچارج ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ شہر گورکھپور اور پیلی بھیت کو اب تک کورونا وائرس سے پاک اضلاع شمار کیا جاتا تھا، لیکن اب کورونا وارئرس نے وہاں بھی دستک دے دی ہے۔
محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رکم کیش نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ریاست میں اب کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 5201 ہوگئی ہے۔