اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں کوروناوائرس کے 26 نئے کیسز - ڈاکٹر آدرش سنگھ

کوروناوائرس کوود-19 کے کیسیز میں ابھی بھی اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب بارہ بنکی میں 26 نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

بارہ بنکی میں 26 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 77ہوگئی ہے
بارہ بنکی میں 26 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 77ہوگئی ہے

By

Published : Jul 1, 2020, 6:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 26 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 77ہوگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ کے مطابق آج موصول رپورٹ میں 26 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ متاثرین میں 11 افراد حال ہی میں باہر سے آئے ہیں، جبکہ 15 دیگر متاثرین کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سبھی کو ایل۔1 ہند ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان علاقوں کو سیل کرکے سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔

وہیں دوسری جانب محکمہ صحت ان لوگوں کے رابطے میں آنے والوں کو نشان زد کرکے ان کے نمونے جانچ کے لیے بھیج رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 9744 نمونوں کی جانچ رپورٹ موصول ہوچکی ہے، جن میں 350 متاثرین میں سے 250 مکمل شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، جبکہ 77 مریضوں کا علاج مختلف ہسپتالز میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 79 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست بھر میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 23571 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 697 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک گیر پیمانے پر گذشتہ 24 گھنٹوں میں 507 افراد سے زائد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 16084 مریض کوروناوائرس کی وبا سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details