ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ کے مطابق آج موصول رپورٹ میں 26نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین میں 11افراد حال ہی میں باہر سے آئے ہیں جبکہ 15دیگر متاثرین کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔
بارہ بنکی: کورونا وائرس کے 26 نئے معاملے - بارہ بنکی میں آج کورونا معاملے
ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 26 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 77 ہوگئی ہے۔
بارہ بنکی:کورونا وائرس کے 26نئے معاملے
انہوں نے بتایا کہ سبھی کو ایل۔1 ہند اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان علاقوں کو سیل کرکے سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ محکمہ صحت ان لوگوں کے رابطے میں آنے والوں کو نشان زد کر کے ان کے نمونے جانچ کے لئے بھیج رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 9744نمونوں کی جانچ رپورٹ موصول ہوچکی ہے۔ جن میں 350متاثرین میں سے 250مکمل شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ 77مریضوں کاعلاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے۔