اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سنیچر کے روز چیف سکریٹری امت موہن نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے 57 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 1778 ہوگئی ہے۔ وہیں 26 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جبکہ 248 مریض صحتیاب ہو کر ہسپتال سے گھر جا چکے ہیں۔
اترپردیش کے متعدد اضلاع، کووڈ 19 سے متاثر - جبکہ 248 لوگ ٹھیک
ریاست اترپردیش میں تقریباً 57 اضلاع، کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے یہاں اب تک 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کووڈ-19
پورے بھارت کی بات کریں تو کورونا وائرس سے 24 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 779 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 5210 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 28 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تقریبا دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے سات لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
Last Updated : Apr 25, 2020, 10:11 PM IST