ضلع پنچایت اور گاؤں پنچایت کے امیدوار شراب مافیاؤں سے ساز باز کر کے ووٹرز کو لبھانے کے لیے ہریانہ سے شراب کی اسمگلنگ کر رہے ہیں۔ وہیں، پولیس اور ایکسائز محکمہ بھی الرٹ ہے۔
یوپی ایس ٹی ایف کی نوئیڈا یونٹ نے گریٹر نوئیڈا پولیس کے ساتھ مل کر پنچایت انتخابات میں ووٹروں کو لبھانے اور فروخت کرنے کے لیے لائی جانے والی شراب کی ایک بڑی کھیپ پکڑی ہے۔ جس کی قیمت 25 لاکھ روپے ہے۔ پانچ بین ریاستی اسمگلر بھی گرفتار کر لیے گئے۔
ان پانچوں بین ریاستی اسمگلروں میں قاسم، صدام، گورو، راکیش اور راجندر کا نام شامل ہے جن کو پولیس اور یوپی ایس ٹی ایف کے مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا گیا ۔اور 6 ٹائر ٹرک اور ایک آئی 10 کار بھی برآمد ہوئی ہے۔