اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 71 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
راحت کی بات یہ ہے کی آج 26 مثبت مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعدادصرف 242 رہ گئی ہے۔

مظفر نگر میں اب تک 100 سے زائد افراد کی کورونا وائرس کے سبب موت بھی ہوچکی ہے ۔
ضلع میں چوبیس نئے مثبت کیسیزملنے کے بعد چند مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا ۔اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 8058 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر انہیں گھر بھیج چکی ہے۔