لکھنؤ:یہ اطلاع اتر پردیش ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری/ایگزیکٹیو آفیسر ایس پی تیواری نے بتایا کہ حج 2023 کے لیے لکھنؤ روانگی مرکز سے اڑتالیسویں فلائٹ نمبر SV 3867 آج 09 جون 2023 کو صبح 11.35 بجے 262 عازمین حج کو لے کر چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بحفاظت جدہ کے لیے روانہ ہوئی۔اس پرواز سے 137 مرد اور 125 خواتین روانہ ہوئیں۔
ایس پی تیواری نے بتایا کہ اعظم گڑھ ضلع سے 133، غازی پور سے 91 عازمین حج کیلئے گئے ہیں۔اس پرواز میں ایک خادم الحجاج محمد احسان الرحمن گونڈہ کے عازمین حج کی سہولت کے لیے گئے ہیں۔ لکھنؤ سے اب تک 11983 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش سے اب تک کل 23847 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔