اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 230 اموات - Uttar Pradesh latest news

تر پردیش میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے۔ پانچویں مرحلے کے لاک ڈاؤن میں تھوڑی راحت ضرور دی گئی ہے لیکن اس سے کورونا وائرس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ کئی دنوں کے بعد آج ریاست میں کورونا کے معاملے صرف 141 ہی آئے ہیں۔

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 230 اموات
اتر پردیش میں کورونا وائرس سے 230 اموات

By

Published : Jun 4, 2020, 11:24 AM IST

اتر پردیش محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 75 اضلاع میں اب تک 8870 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 230 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اتر پردیش میں آج 141 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ سات لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ریاست کے آگرہ میں سب سے زیادہ 904، کانپور نگر میں 389، دارالحکومت لکھنؤ میں 409، سہارنپور میں 261، نوئیڈا میں 528، میرٹھ میں 468، فیروز آباد میں 288، مراد آباد میں 238، غازی آباد میں 348، بارہ بنکی میں 163، وارانسی میں 197، جونپور میں 193، بستی میں 209، رام پور میں 187، علی گڑھ میں 170، امیٹھی میں 171، بلند شہر میں 157 مریض مثبت پائے گئے ہیں۔

صوبے میں اب تک 5257 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔ آگرہ سے 770، غازی آباد سے 221، نوئیڈا سے 299، میرٹھ سے 327، کانپور سے 306، سہارنپور سے 217، وارانسی سے 119، دارالحکومت لکھنؤ سے 306، اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے اترپردیش میں اب تک 230 موت ہو چکی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے۔ پانچویں مرحلے کے لاک ڈاؤن میں تھوڑی راحت ضرور دی گئی ہے لیکن اس سے کورونا وائرس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ کئی دنوں کے بعد آج ریاست میں کورونا کے معاملے صرف 141 ہی آئے ہیں۔ اس کے علاوہ اتر پردیش میں 28 اضلاع ایسے ہیں جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔ سب سے زیادہ آگرہ میں 904 اور سب سے کم للتپور میں صرف تین کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details