ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں پیر کو مہلک وبا کوروناوائرس کے 23 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 564 ہوگئی ہے۔
چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ایم سی گرگ نے بتایا کہ آج موصول رپورٹ میں 23 کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں بینک آف انڈیا کے دو مریض، قصبہ کندرکی کے تین، پریم نگر کے ایک، مجھولا تھانہ علاقے میں ایک، چاؤ کی بستی میں ایک، دو فقیر پور منسرور سے، دو کوٹھی وال نگر سے، ایک رحم نگر سے، ایک رما گنگا ویہار سے، ایک موہان لیب سے، ایک موہان ایکسرے سے، چار آواس وکاس سے اور بقیہ مرادآباد کے مختلف علاقوں کے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں تین مریضوں کی موت ہونے سے اب ضلع میں مرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 107 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست بھر میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 27707 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 785 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔