اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرائمری ہیلتھ سنٹرز میں ہیلتھ فیئر کا انعقاد - اترپردیش اردو خبر

اترپردیش کے شہر نوئیڈا پرائمری ہیلتھ سینٹرز پر ہیلتھ میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں 220 مستحقین کو آیوشمان کارڈ دیا گیا۔

By

Published : Mar 14, 2021, 8:25 PM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا کے 33 پرائمری ہیلتھ سنٹرز میں ہیلتھ فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع میں تقریباً 2745 افراد نے وزیر اعلی آروگیا ہیلتھ میلے میں شرکت کی۔

اس موقع پر آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیا یوجنا کے تقریباً 220 مستحقین کے آیوشمان کارڈ بنائے گئے۔ چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر دیپک اوہری کے مطابق محکمہ صحت کے 65 ڈاکٹروں اور 195 پیرا میڈیکل اسٹاف نے صحت میلے میں اپنی خدمات پیش کیں۔

ملیریا کے ڈسٹرکٹ افسر راجیش شرما نے بتایا کہ ضلع کے 33 پرائمری ہیلتھ سنٹرز میں منعقدہ وزیر اعلی آروگیا ہیلتھ میلے میں 2745 افراد نے علاج اور جانچ سے فائدہ اٹھایا۔

ان میں سے 1129 مرد ، 1089 خواتین اور 527 بچوں کا علاج کیا گیا۔ جلد کی بیماری کے 529 مریض ، سانس کی بیماری کے 522 مریض (دمہ) ، پیٹ کی بیماری کے 395 ، ہائی بلڈ پریشر کے 28 ، ذیابیطس کے 89 ، ہیپاٹائٹس بی کے 13 ، آنکھوں کے 14 ، جگر کے 125 مریضوں کا علاج کیا گیا اور ان سے مشورہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ میلے میں 361 افراد کا کورونا جانچ کیا گیا۔ ان میں ایک بھی مریض مثبت نہیں پایا گیا۔ مختلف بیماریوں میں مبتلا 11 مریضوں کو علاج کے لیے اعلی صحت کے مراکز میں بھیج دیا گیا جبکہ ایک مریض کو سرجری کے لیے بھیجا گیا۔

تفتیش کے دوران سات مریضوں کو ٹی بی جیسی علامات پائی گئیں۔ 29 افراد خون کی کمی کا شکار پائے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details