اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں 22 نئے کورونا مثبت کیسز

کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اترپردیش میں آج بھی 22 نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

اترپردیش میں 22 نئے کورونا مثبت کیسیز
اترپردیش میں 22 نئے کورونا مثبت کیسیز

By

Published : Jun 3, 2020, 3:48 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے 78 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 8751 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 229 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 5176 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے ہیں۔

محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے

کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو)نے 1800 کوروناوائرس کے نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں 22 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، ان مریضوں میں لکھنؤ سے دو، انّاؤ سے ایک، ہردوئی سے 16، اور سنبھل سے تین سے سات مریض شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ان تمام کو کوروناوائرس کے ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔

کوروناوائرس کے کیسیز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب اترپردیش میں آج بھی 22 نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں

واضح رہے کہ اترپردیش کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 22 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8751 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 229 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست بھر میں کوانٹین کیے گئے مریضوں کی تعداد 8386 ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی 3242 مریضوں کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ 5030 میں متاثرہ کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اور ڈسچارج ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details