مظفر نگر: مدارس کے سروے اور وقف بورڈ کی جائیدادوں کی جانچ کو لے کر جہاں اقلیتی طبقے کے لوگوں میں حکومت کے خلاف ناراضگی ہے، وہیں مظفر نگر کی جیل میں 218 مسلم قیدی نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کرتے ہوئے نوراتری کا روزہ رکھا۔
مظفر نگر کی ضلع جیل میں ہندو اور مسلم سماج کے قیدی مل کر ایک ساتھ نوراتری کے ورت رکھ کر سماج کو باہمی بھائی چارے کا آئینہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جیل کے اندر قیدی ایک ایسی مثال قائم کر رہے ہیں جو ایسے لوگوں کو آئینہ دکھاتی ہے جو معاشرے میں بدامنی پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔
یہاں کے قیدی نوراتری کے پرمسرت موقع پر ورت رکھ رہے ہیں، جس میں ہندو اور مسلمان دونوں باہمی خیر سگالی اور ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے ایک منفرد پہل کر رہے ہیں، جیل سپرنٹنڈنٹ سیتارام شرما کے اقتدار سنبھالنے کے بعد گزشتہ ایک سال میں جیل کا ماحول مکمل طور پر بدل گیا ہے۔ Muslim prisoners kept fast of Navratri