اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم خاں کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری - سماجوادی پارٹی'

ریاست اتر پردیش کے رامپور پارلیمانی حلقے کے رکن و سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کے خلاف مقدموں کی جانچ کے لیے ان کی ہی پارٹی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

اعظم خاں کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری

By

Published : Jul 20, 2019, 8:29 PM IST

Updated : Jul 20, 2019, 10:34 PM IST

پارٹی کی یہ جانچ کمیٹی 21 اراکین پر مشتمل ہے، جو اعظم خان دائر مقدمات کی جانچ کرے گی۔

اعظم خاں کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری

سماج وادی پارٹی کے یہ اراکین جسیے ہی قافلے کی شکل میں رامپور پہنچے کانگریس پارٹی کے اراکین نے ان کے خلاف نعرے بازی بلند کی۔

سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں کا الزام ہے کہ مودی حکومت کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خاں متنازعہ بیانوں کو لیکر ہمیشہ سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔

ان پر مقدمے درج ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، تاحال اعظم خان پر 26 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے اعظم خاں کا نام زمین مافیا کی لسٹ میں شامل کرنے کے بعد سے سماجوادی پارٹی کے ہائی کمان اور اعلیٰ عہدیداران بھی حرکت میں آ گئے ہیں۔

یوتھ کانگریس کے ضلع صدر فیصل خاں لالا کی صدارت میں منعقدہ اس احتجاجی مظاہرے میں مظارین نے سماجوادی کے اراکین کی کمیٹی سے بلا تفریق جانچ کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل خاں لالہ نے کہا وہ آج سماجی کی اس ٹیم کو کسانوں کی جانب سے اپنا ایک خط دینے آئے تھے جس کو انہوں نے نہیں لیا۔

اس سے اس بات کا خدشہ ہوتا ہے کہ سماجوادی کی یہ کمیٹی اعظم خان کو کلین چٹ دے دیگی اور مظلوم انصاف سے محروم رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ کہ وہ زمین مافیا اعظم خان کو سخت سے سخت سزا دے۔

Last Updated : Jul 20, 2019, 10:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details