اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: 21 پولیس اہلکاروں کو مختلف انعام سے نوازا گیا - نوئیڈا میں اے ڈی سی پی رنویجے سنگھ

پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے سیکٹر -108 میں واقع پولیس دفتر میں مختلف انعامی رقم دے کر ٹیم کی سربراہی کرنے والے اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ سمیت 21 پولیس اہلکاروں کو نوازا۔

نوئیڈا: 21 پولیس اہلکاروں کو مختلف انعام سے نوازا گیا
نوئیڈا: 21 پولیس اہلکاروں کو مختلف انعام سے نوازا گیا

By

Published : Feb 12, 2021, 10:47 PM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا میں اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ سمیت 21 پولیس اہلکاروں کو مختلف انعامی رقم سے نوازا گیا۔

دراصل پولیس کمشنر گوتم بدھ نگر آلوک سنگھ نے سیکٹر -108 میں واقع پولیس دفتر میں مختلف انعامی رقم دے کر ٹیم کی سربراہی کرنے والے اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ سمیت 21 پولیس اہلکاروں کو نوازا۔

نوئیڈا: 21 پولیس اہلکاروں کو مختلف انعام سے نوازا گیا

ڈی آر ڈی او میں کام کرنے والے سیکٹر 77 کے رہائشی ابھے پرتاپ سنگھ کو 26 ستمبر 2020 کو ہنی ٹریپ میں پھنس جانے کے بعد اغوا کیا گیا تھا۔ ملزم نے لواحقین سے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ کی سربراہی میں پولیس نے اس معاملے میں ایک خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا اور سائنسدان کو بحفاظت بازیاب کرایا تھا۔

نوئیڈا: 21 پولیس اہلکاروں کو مختلف انعام سے نوازا گیا

ملزمان گینگ لیڈر سنیتا گجر سمیت دیگر متعدد بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس ٹیم کے افسران اور عملہ کے لئے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اتر پردیس نے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ کمشنر پولیس نے ایکشن ٹیم کے 21 پولیس اہلکاروں کو 5 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا۔
ان میں شاویز خان سابق ایس ایچ او، ہیڈ کانسٹبل فیروز اور عادل وغیرہ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details