اطلاع کے مطابق 20 برس کا نوجوان عبد الفیصل کی گذشتہ روز والد سے تنازعہ ہوا تھا، معاشی تنگی کی وجہ سے فیصل کے والد نے مزدوری کرنے کو کہا تھا جس سے ناراض نوجوان نے خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگا لیا. آگ لگانے کے بعد قریب کی گلی میں دوڑنے لگا گھر پر والد نسیم نے پانی ڈال کر آگ بجھائی. اس کے بعد زونل ہسپتال کبیر چورا میں داخل کیا گیا ۔جہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہوگئی.
پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے.
بنارس : معاشی تنگی کی وجہ سے جھڑپ، نوجوان نے خودکشی کی - بنار س میں خود کشی کا معاملہ
ریاست اترپردیش کے شہر بنارس کے جیت پورہ تھانہ سریاں بھالو-بندر تکیہ علاقے میں معاشی تنگی سے پریشان نوجوان نے خود کشی کر لی ہے.

بنارس : معاشی تنگی کی وجہ سے جھڑپ، نوجوان نے خودکشی کی
عبد الفیصل کے والد کپڑا بنکر تھے اس کے بعد پرانا ای رکشا خریدا اور فیصل نے بھی قرض پر نیا ای رکشا خرید لیا تھا جس کو ادا کرنے کے لیے وہ کافی پریشان تھے.
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما کا کہنا ہے کہ فیصل کی والد سے کسی بات پر جھڑپ ہوئی تھی اس کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا اس کی موت کے پس پردہ معاشی تنگی نہیں ہے.