اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد انتظامیہ نے توڑا گھر، متاثرین کا گھر دینے کا مطالبہ

مرادآباد نگر نگم کے ذریعہ رام گنگا ندی کے علاقے میں برسوں سے رہائش پذیر غریب لوگوں کے گھر منہدم کیے جارہے ہیں۔متاثرین کا مطالبہ انہیں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت رہنے کے لیے گھر فراہم کیے جائیں۔

مرادآباد انتظامیہ نے توڑا گھر، متاثرین کا گھر دینے کا مطالبہ
مرادآباد انتظامیہ نے توڑا گھر، متاثرین کا گھر دینے کا مطالبہ

By

Published : Jan 25, 2021, 11:32 AM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ مغل پورہ رام گنگا ندی کے علاقے میں سرکاری زمین پر رہ رہے برسوں سے غریب بے سہارا لوگوں کے مکانوں کو مرادآباد نگر نگم کے ذریعہ ہٹایا جا رہا ہے۔ مکانوں کو ہٹائے جانے سے غریب اور بے سہارا لوگ گھر سے بے گھر ہو رہے ہیں۔

متاثرین کا گھر دینے کا مطالبہ

متاثرین نے اس سلسلے میں ڈی ایم دفتر پہنچ کر احتجاج کیا اور میمورنڈم کے ذریعہ مطالبہ کیا ہے ہے وہ برسوں سے یہاں رہائش پذیر تھے اور محنت و مزدوری کرکے یہاں مکان بنایا تھا، لیکن نگر نگم کے ذٖریعہ ہمارے مکان کو منہدم کیا جارہا ہے، تقریبا 20 سے بائیس لوگوں کے گھر توڑ کر انہیں بے گھر کردیا گیا ہے،لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ جب ہم لوگوں کو یہاں سے ہٹایا ہی جارہا ہے تو ہمیں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت رہنے کے لیے گھر فراہم کیے جائیں۔

مرادآباد انتظامیہ نے توڑا گھر، متاثرین کا گھر دینے کا مطالبہ

مزید پڑھیں:آنکھوں کے سامنے آشیانے اجاڑ دیے گیے

مقامی باشندہ نرگس بانو کا کہنا ہے کہ ہم یہاں گزشتہ 20 برسوں سے رہائش پذیر ہیں، مرادآباد نگر نگم زبردستی بے سہارا لوگوں کو گھر سے باہر نکال کر انکے گھروں کو منہدم کر رہی ہے۔یہاں پر رہنے والے لوگ بہت ہی غریب ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر یہ ہمارے گھر توڑ رہے ہیں تو ہمیں سرکاری اسکیم کے تحت دئیے جانے والے گھر مہیا کرائیں یا ہمیں معاوضہ دیا جائے تاکہ ہم کہیں اور اپنا ٹھکانہ ڈھونڈ لیں۔

اس علاقے میں گزشتہ 20 برسوں سے رہائش پذیر احمد حسین کا کہنا ہے کہ ہمیں اس حوالے سے مرادآباد نگر نگم سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا، میں نے بہت برسوں پہلے یہاں 72 ہزار روپئے میں زمین خریدی تھی اور اب ہمارے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔جب ان زمینوں کو فروخت کیا جارہا تھا یا ان پر گھر تعمیر کرائے جارہے تھے تب انتظامیہ نے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی۔میرا بھی یہی مطالبہ ہے کہ ہمیں رہنے کے لیے گھر

ABOUT THE AUTHOR

...view details