رامپور میں کووڈ۔ 19 جیسی وبا کا قہر بدستور جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مزید اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 20 تک پہنچ گئی ہے۔
مرنے والوں میں سی ایم او آفس کے ملازم اور دوسرا ضلع سہکاری بینک کا برانچ منیجر بتایا گیا ہے، جبکہ 77 نئے مریضوں کی تصدیق ہو جانے کے بعد پازیٹیو مریضوں کی تعداد 482 ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ 29 جولائی کو 439 سیمپل جانچ کے لیے بھیجےگیے تھے۔ جن میں سے 383 کی رپورٹ موصول ہوئی، ان میں 369 نگیٹیو اور 14 پازیٹیو شامل ہیں۔
ان میں ٹانڈہ کے تین، توپ خانہ گیٹ کے دو، پی ڈبلیو ڈی کا ایک، پرتھما بینک کا ایک، روشن باغ کا ایک، آواس وکاس کا ایک، سی ڈی او آفس کا ایک، گنگا پور کا ایک، ڈی پی آر او آفس کے دو، ملک کا ایک مریض شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 2 اگست کو رپیٹ اینٹی زن ٹیسٹ سے 946 لوگوں کی جانچ کی گئی، جن میں 918 منفی اور 28 مثبت پائے گئے۔