پولیس نے پیر کو بتایا کہ مجڈہا گاؤں واقع آئر مانس ڈھابہ کے ٹھیک سامنے کھڑے بھوسہ لدے ٹرک سے بولیروں ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ڈاکٹر شرن بند(22) اور شدید طور سے زخمی بہادر(55)کی علاج کے دوران موت ہوگئی جبکہ چمیلا(50)،وشال(20)اور ڈرائیورسندیپ(22) کو ابتدائی علاج کے بعد ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا۔
سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - کھڑے بھوسہ لدے ٹرک سے بولیروں ٹکرا گئی
اترپردیش کے ضلع جونپور کے شاہ گنج کوتوالی علاقے میں ٹرک کی زد میں آنے سے کار سوار دو افراد ہلاک جبکہ دیگر تین شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
انہوں نے کہا کہ اتوار کی دیر رات یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کھیتہ سرائے تھانہ علاقے کے چکمارو گاآن باشندہ ڈاکٹر وند اور دیگر ایک اسپتال میں مریض دیکھنے آئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واپسی کے وقت جونپور روڈ پر واقع آئر مانس ڈابہ کے نزدیک سامنے کھڑے ٹرک سے بولیرو ٹکرا گئی۔