پولیس سپرنٹنڈنٹ سلمان تاج پاٹل نے بتایا کہ پراسپانی میں رہنے والے رام بہادر کے بیٹے رام بھروسے کی بارات سنیچر کو کھلٹ گوا آملہ دھام کے نزدیک گئی تھی۔
بارات کی گاڑی ٹرک سے ٹکرائی، دو کی موت - 2 dead and 18 injured
اترپردیش میں سون بھدر کے چوپن علاقہ میں باراتیوں کو لیکر جارہی گاڑی کے کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی جس میں دو باراتیوں کی موت اور ڈرائیور سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔
بارات کی گاڑی ٹرک سے ٹکرائی، دو کی موت
شادی کے بعد گاڑی باراتیوں کو لیکر سنیچرکی صبح واپس گاؤں آرہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈالا چڑھائی پر واقع وارانسی۔شکتی نگر روڈ پر باراتیوں کی گاڑی اہم شاہراہ پر خراب کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ میں زخمی تمام باراتیوں کو ہسپتال بھیجا گیا جہاں ڈاکٹر نے 55سالہ امرناتھ کو مردہ قرار دے دیا جبکہ 35سالہ ایک زخمی سریش کی بعد میں موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی ڈرائیور اور باراتیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر چوپن میں داخل کرایا گیا۔ بعد میں بری طرح زخمی کئی لوگوں کو وارانسی ٹراما سنٹر بھیجا گیا۔