بلیا:اترپردیش کے ضلع بلیا کے بانس ڈیہہ روڈ تھانہ علاقے میں جانچ کے دوران بلیا پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے 25لاکھ روپئے کی براون شوگر لے جارہے دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے کٹہ اور کارتوس بھی برآمد کیا ہے۔Ballia Police Arrest Two Drug Smugglers
اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس درگا پرساد تیواری نے بدھ کو بتایا کہ ضلع کے بانس ڈیہہ روڈ تھانہ علاقے کے شنکر پور تراہے پر منگل کی دیر رات گاڑی جانچ کے دوران پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے ہلدی تھانہ علاقے کے ادھاون چھپرا باشندہ پون اپادھیائے اور علاقے کے ہی مغربی ٹولہ باشندہ آکاش اپادھیائے کو گرفتار کرکے ان کے قبضۓ سے 250گرام براون شوگر برآمد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد براون شوگر کی قیمت تقریبا 25لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے دونوں اسمگلروں کے قبضے سے ایک کٹا اور کارتوس بھی برآمد کیا ہے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ پولیس نے دونوں ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ اور مسلح ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔