ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے یہاں دو روز کا لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔
کورونا سے نمٹنے کے لیے دو روزہ لاک ڈاؤن کے تعلق سے مظفر نگر اے ڈی ایم آلوک کمار نے بتایا کہ 'ضروری اشیاء کے علاوہ مظفرنگر میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا، بغیر ضرورت گھومنے پھرنے والوں پر سختی کی جائے گی'۔
انہوں نے کہا کہ 'نافذ کیے گئے اس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔ اور اس لاک ڈاؤن میں محکمہ صحت کی ٹیم شہر اور دیہات کے متاثرہ علاقوں میں گھر گھر جاکر جانچ کر رہی ہے، اور بلدیات کی ٹیم کے ذریعہ بھی شہری اور دیہاتی علاقوں میں میں ٹیم کے ذریعے صاف صفائی کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے، اور محکمہ فائر کے ذریعے بھی متاثرہ علاقوں میں سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔