اطلاعات کے مطابق یہ ٹرین لکھنؤ سے کانپور آرہی تھی ۔اس لوکل ٹرین کے خاتون کوچ کے دو ڈبے کانپور سینٹرل کے پلیٹ فارم نمبر تین پر پٹری سے اتر گئے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوکل ٹرین اپنی پٹری کو بدل رہی تھی۔حادثے میں کئی پیلر بھی ٹوٹ گئے۔
ریلوے انتظامیہ کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی افسر موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔