واضح ہو بارہ بنکی میں اے آر ٹی او ایڈمنسٹریشن کی شکایت پر 2 اپریل کو سے فرضی کاغذات کی بنیاد پر ایمبولینس رجسٹریشن کرانے کے معاملے میں مختار انصاری سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔
مختار انصاری ایمبولینس معاملہ میں دو مفرور ملزمان گرفتار ان میں سے مختار انصاری پہلے سے ہی باندہ جیل میں بند ہیں۔ جبکہ 4 ملزامان ڈاکٹر الکا رائے، راج ناتھ یادو، آنند یادو اور شیش ناتھ کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پولیس نے ملزم محمد شعیب مجاہد اور محمد سلیم کو گرفتار کیا ہے جن پر پولیس کی جانب سے 25-25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
محمد شعیب مئو ضلع کے رہنے والے ہیں، جبکہ محمد سلیم غازیپور ضلع کے رہنے والے ہیں۔ محمد سلیم کی گرفتاری ایس ٹی ایف نے لکھنؤ کے جانکی پورم علاقے سے کی ہے۔ وہ مختار انصاری کے ڈرائیور بتائے جا رہے ہیں۔