یکم دسمبر کو رامپور میں ایم ایل سی کے لئے انتخاب کرایا جائے گا۔ جس میں اساتذہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اطلاع کے مطابق ضلع رامپور میں 1454 مرد اور 1288 خواتین ٹیچر ووٹرس ہیں۔ جو ضلع کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔
بریلی، مرادآباد زونل ٹیچر الیکشن ایریا کے 3 نومبر 2020 تک ووٹروں کی تعداد 2742 ہے۔ اس چناؤ کے لئے رامپور ضلع میں 5 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ جن میں نگر پالیکا سوار میں کل 16 ووٹر، نگر پالیکا ٹانڈہ میں 83، نگر پنچائت مسواسی میں 10 اور سوار بلاک 295 ووٹرس ہیں۔
اس کے علاوہ گورنمنٹ انٹر کالج بلاسپور میں 202، نگر پنچائت کیمری میں 17، بلاسپور بلاک میں 318 ووٹرس ہیں۔ مِلک ہائر سیکنڈری اسکول میں مِلک میں 146، بلاک ملک میں 328 ووٹرس ہیں جبکہ تحصیل صدر میں حامد انٹر کالج کمرہ نمبر ایک میں 374 اور کمرہ نمبر 2 میں 197 ووٹرس ہیں۔ جبکہ نگر پالیکا پریشد میں 226، میونسپلٹی رامپور میں 144 ووٹرس ہیں۔