اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ میں کورونا کے 194 نئے کیسز - اترپردیش میں کورونا کا قہر

علی گڑھ میں کورونا کے 194 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6679 تک پہنچ گئی ہے۔

علی گڑھ میں کورونا کے 194 نئے کیسز
علی گڑھ میں کورونا کے 194 نئے کیسز

By

Published : Sep 15, 2020, 12:54 PM IST

ریاست اترپردیش ضلع علی گڑھ میں کورونا کے 194 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6679 تک پہنچ گئی ہے۔

تو وہیں اب تک کورونا سے 46 اموات اور 1799 فعال کیسز ہیں۔

ساتھ علی گڑھ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس مہلک وائرس کو لے کر لوگوں میں خوف و ہراس ہیں۔

وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع میں کورونا کے 194 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ رپورٹ اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، سرکاری اور پرائیویٹ لیب سے آئی ہے۔

علی گڑھ میں آج صبح 11 بجے تک کورونا متاثرین کی تعداد 6679 تک پہنچی ہے۔ جبکہ اس مہلک بیماری سے 46 اموات درج کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادے کی قبر گمنامی کے اندھیرے میں

کورونا سے اب تک4834 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ ضلع میں کورونا کے 1799 کیسز ایکٹو ہیں۔

اس ضمن میں علی گڑھ کے ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details