اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: پولیس کے 19 عہدیداروں کو اعزاز سے نوازا گیا

نوئیڈا پولیس کمشنر آلوک سنگھ کی قیادت میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے تعاون سے ’قومی یوم ڈاکٹر‘ کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کورونا وبا کے دوران مرنے والے ڈاکٹرز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

شاویز خان سمیت نوئیڈا پولیس کے 19 عہدیداروں کو تہنیت پیش کی گئی
شاویز خان سمیت نوئیڈا پولیس کے 19 عہدیداروں کو تہنیت پیش کی گئی

By

Published : Jul 2, 2021, 4:09 PM IST

’قومی یوم ڈاکٹر‘ کے موقع پر انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ہاؤس سیکٹر 31 میں منعقدہ تقریب میں کورونا کے دوران فوت ہونے والے 7 ڈاکٹرز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے اپنی جان کی پراہ کیے بغیر مریضوں کا علاج کیا تھا۔

شاویز خان سمیت نوئیڈا پولیس کے 19 عہدیداروں کو تہنیت پیش کی گئی

اس موقع پر کورونا کی دونوں لہروں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس کمشنریٹ گوتم بودھ نگر کے پولیس انسپکٹر شاویز خان، انسپکٹر ستیندر سنگھ، انسیکٹر اجے کمار سمیت 19 فرنٹ لائن واریئرز کو کورونا وبا کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزاز سے نوازا گیان اور تہنیت پیش کی گئی۔

مذکورہ پولیس عہدیداروں نے کوویڈ۔ 19 کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا تھا اور غریب و بے سہارا افراد کی ذاتی طور پر مدد کی تھی اور ایسے افراد میں کھانا، ماسک اور سنیٹائزر تقسیم کئے تھے۔

گوتم بودھ نگر کی کورونا ہیلپ لائن، ٹوئٹر اور سوشیل میڈیا ٹیم نے اسپتال میں داخلہ دلانے، آکسیجن و پلازما کی فراہمی، کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی آخری رسومات کی ادائیگی مدد کرتے ہوئے کلیدی خدمات انجام دی تھی۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ مہیش شرما، پولیس کمشنر گوتم بودھ نگر آلوک سنگھ، رکن اسمبلی دھریندر سنگھ، رکن اسمبلی پنکج سنگھ، سابق وزیر نواب سنگھ ناگر، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گوتم بودھ نگر سہاس ایل وائی، آئی ایم اے نوئیڈا صدر ڈاکٹر این کے شرما، جنرل سکریٹری ڈاکٹر موہیتا شرما، سکریٹری نمن شرما، سی ای او یمنا اتھاریٹی ارون ویر سنگھ موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details