اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ میں کورونا وائرس کے 19 نئے معاملے - علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ چند بھوشن سنگھ

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کورونا وائرس کی مزید 19 رپورٹ مثبت آنے سے متاثرین کی تعداد 821 ہوگئی ہے۔

19 more cases of corona virus in Aligarh
علی گڑھ میں کورونا وائرس کے 19 مزید معاملے

By

Published : Jul 16, 2020, 4:28 PM IST

علی گڑھ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دو سال کے بچہ سمیت 19 مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں 13 مرد اور چھ خواتین شامل ہیں۔

جولائی ماہ سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، روزانہ تقریبا 20 سے 25 نئے معاملے درج ہو رہے ہیں۔

علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔

واضح رہے کہ علی گڑھ میں آج صبح 11:30 بجے تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 821 تک جا پہنچی ہے جس میں 25 اموات ہو چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details