ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں غیر قانونی شراب کے خلاف چل رہی مہم کے تحت ایل جی گول چکر کے قریب پولیس نے ایک چھوٹی ہاتھی گاڑی میں رکھے 186 پیٹی غیر قانونی شراب برآمد کیا۔
غیر قانونی شراب برآمد - ملزم دیپک رہائشی بہادر گڑھ ہریانہ گرفتار
نوئیڈا میں پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک گاڑی میں رکھے فینا ڈیٹرجنٹ پاوڈر کی پیٹی سے غیرقانونی شراب برآمد کیا۔
غیر قانونی شراب برآمد
كارروائی کے دوران پولیس نے دیپک نامی شخص کو گرفتار کیا جبکہ سنیل نامی شخص موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں ریاست ہریانہ کے رہائشی ہیں۔
پولیس نے سورج پور تھانہ میں موقع سے برآمد شراب، ملزم اور شراب بنانے والی اشونی کے خلاف ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 63/72 اور آئی پی سی کی دفعہ 420 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 9:05 AM IST