ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 171 نئے کورونا کیس سامنے آنے سے محکمہ صحت میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ ضلع میں راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 308 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد کل مثبت مریضوں کی تعداد 776 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ مظفر نگر میں آج 1537 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں سے 171 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور دیگر تمام لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
Muzaffarnagar Coronavirus Update: مظفر نگر میں کورونا کے 171 نئے کیسز - مظفرنگر میں کورونا وائرس
مظفرنگر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 171 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔
مظفر نگر میں کورونا کے 171 نئے کیسز
یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کے دو لاکھ سے زائد نئے کیسز
بتادیں کہ ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، محکمہ صحت کی ٹیم بھی کورونا وبا کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے پوری مستعدی کے ساتھ مصروف ہے۔