اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں کورونا وائرس کے 1703 نئے معاملے

اترپردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں تقریباً 5 لاکھ 45 ہزار 545 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 7,788 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

1703 new corona positive cases in up
http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/02-December-2020/9735229_545_9735229_1606891414134.png

By

Published : Dec 2, 2020, 1:12 PM IST

اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں ابھی تک کمی دیکھنے کو مل رہی تھی لیکن اب دوبارہ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے جو تشویش ناک ہے۔ آج یوپی میں 1703 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 29 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

صوبے میں اب تک 5 لاکھ 14 ہزار 87 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔

لکھنؤ میں 67435، کانپور میں 28823، پریاگ راج میں 25528، غازی آباد میں 21537، نوئیڈا میں 21602، گورکھپور سے 19332، وارانسی میں 18812، میرٹھ میں 16326، بریلی میں 12501، علی گڑھ میں 10153، اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی متعدد مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے اترپردیش میں اب تک 7788 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

لکھنؤ میں 1002، کانپور شہر میں 779، میرٹھ میں 404، وارانسی میں 379، پریاگ راج میں 354، گورکھپور میں 322، مراد آباد میں 170، آگرہ میں 165، بریلی میں 157، اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔

ایکٹیو کیسز 23670 ہیں، لکھنؤ میں 3,573، میرٹھ میں 2,303، غازی آباد میں 1,529، نوئیڈا میں 1,127، کانپور میں 1,105، وارانسی میں 1,059، پریاگ راج میں 733، گورکھپور میں 420، اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔

مزید پڑھیں :

مرادآباد: گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شمولیت نہیں

کورونا وائرس سے اترپردیش میں سب سے زیادہ لکھنؤ میں 1002 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ باقی تمام اضلاع میں موت پہلے کے مقابلے کم ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details