نوئیڈا: اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا میں تین ماہ بعد آج 170 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ اس سے قبل 5 فروری کو 233 کورونا کے معاملے درج ہوئے تھے، ریاستی محکمہ صحت کی جانب جاری رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 130 لوگ کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 99,557 ہو گئی ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 741 ہے۔ Corona New Cases in Noida
ریاست میں نئے اور فعال معاملے میں ضلع مسلسل پہلے نمبر پر ہے۔ ریاست میں آج 335 نئے مریض پائے گئے۔ ان میں سے آدھے سے زیادہ گوتم بدھ نگر سے ہیں۔ غازی آباد میں کل 74 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ دوسرے نمبر پر ہے۔ ساتھ ہی غازی آباد میں ایکٹو کیسز کی تعداد 348 ہے۔Corona New Cases in Noida