ضلع میں 17 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد 61 ہوگئی ہےجس میں سے 4 افراد صحتیاب ہوکر گھر لوٹ گئے ہیں۔مظفر نگر میں اب تک 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 17 نئے کیسز - مظفر نگر کی خبریں
مظفر نگر میں کورونا متاثرین کی تعداد 61 ہوگئی ہے ، جب کہ اس مہلک وبا سے 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ آج بھی ضلع میں 17 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔آج 411 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 17مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریبا 250 متاثرہ افراد کو ٹھیک کر گھر بھیج دیا ہیں ۔ اس کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سلوا کماری جیاراجن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرکے دی۔اور مزید جانکاری اے ڈی ایم نے دی۔