اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں کورونا کے 167 نئے معاملے - The death toll in the district rose to 35

نوئیڈا میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 167 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 3662 ہوگئی ہے

نوئیڈا میں کورونا کے 167 نئے معاملے
نوئیڈا میں کورونا کے 167 نئے معاملے

By

Published : Jul 14, 2020, 10:06 PM IST

نوئیڈا:کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس دوران ریاست کے ہیلتھ میڈیسن اینڈ فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری امیت موہن نے منگل کے روز ضلع کا دورہ کیا اور کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومت کے جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔

اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 167 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔ تاہم 138 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہی ضلع میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 3662 ہوگئی ہے۔ جبکہ منگل کے روز کورونا سے دو افراد کی موت ہو گئی اس کے بعد ضلع میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details