اردو

urdu

ETV Bharat / state

ساتواں مرحلہ: مودی سمیت 166 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا

اترپردیش میں ساتویں اور آخری مرحلہ میں 19 مئی کو لوک سبھا کی 13سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے پانچویں روز وزیراعظم نریندر مودی سمیت 90 امیدواروں نے پرچے داخل کیے۔ اس مرحلہ کے لیے اب تک 166 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

election commission

By

Published : Apr 26, 2019, 11:54 PM IST

ریاست کے چیف رٹرننگ افسر ایل ونکٹیشور لو نے آج شام میں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ 'آخری مرحلہ کے لیے آج 90 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اب تک مجموعی طور پر 166 امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔'

اس مرحلہ کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 اپریل ہے اور 30 اپریل کو پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوگی۔ 2 مئی تک نام واپس لیے جاسکیں گے۔ آگرہ ضمنی انتخابات کے لیے بھی پولنگ 19 مئی کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details