اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں51 خواتین سمیت 161 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ضلع میں کووڈ۔19 متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6912 ہوگئی ہے۔ اس دوران آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے جو اب تک ایک دن میں ہوئی اموات میں سب سے زیادہ ہے۔
چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر راج کمار چودھری نے بتایا 'جمعہ کی دیر شام موصول رپورٹ میں 161 افراد کی جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ متاثرین میں 51خواتین، 16طلبہ، 10فوجی، 7قیدی اور 77 دیگر افراد شامل ہیں۔
ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 8 افراد کے ہلاکت کے بعد مہلوکین کی تعداد 176ہوگئی ہے اور کووڈ۔19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6912 پہنچ گئی ہے۔