میرٹھ:آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر پورا ملک جہاں امرت مہوتسو منا رہا ہے وہیں میرٹھ کے محمد ساجد مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے میرٹھ سے ترنگا لے کر لال قلعہ کے لیے روانہ ہوئے۔ تھانہ لساڑی گیٹ علاقے کے نور گارڈن کالونی کے رہنے والے محمد ساجد میرٹھ کے ہی CAB انٹر کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ ساجد کے والد اور ان کی والدہ تھیٹر آرٹسٹ ہیں۔ گھر کے اس ماحول نے ساجد کو بھارتی تاریخ اور خصوصاً جنگ آزادی کی تاریخ کی طرف متوجہ کیا۔ جب ساجد نے مجاہدین آزادی کی قربانی کو سمجھا تو ان کے ذہن میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوا اور انہیں امرت مہوتسو نے بہت متاثر کیا۔Har Ghar Tiranga campaign
Sajid Tiranga Yatra گیارہویں جماعت کے طالب علم کا میرٹھ تا دہلی پیدل سفر - تھانہ لساڑی گیٹ
وزیر اعظم نریندر مودی کے مشن 'ہر گھر ترنگا' مہم کو کامیاب بنانے اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے لوگوں واقف کراتے ہوئے میرٹھ کا 16 سالہ طالب علم ساجد میرٹھ تا دہلی لال قلعہ پیدل سفر پر نکلا۔ Sajid Walking Tour Meerut to Delhi
میرٹھ کے شہید اسمارک سے اپنی ترنگا یاترا کا آغاز کرنے والے محمد ساجد سنہ 1857 میں مجاہدین آزادی نے میرٹھ سے دہلی تک جن راستوں سے سفر کیا تھا ساجد بھی اس راستے سے جگہ جگہ رک کر لوگوں کو ملک کی آزادی میں میرٹھ کے تعاون سے واقف کرائیں گے۔ اس کے دو دوست عرش اور ارسلان بھی اس سفر میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ساجد کے اس جذبے کو آج ہر شخص سلام کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ میرٹھ تا دہلی 106 کلو میٹر کا سفر ہے۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav
یہ بھی پڑھیں:Azadi Ka Amrit Mahotsav ترنگا ریلی کے دوران بھارت کے نقشے کا پُرکشش نظارہ