کانپور میں سب سے زیادہ جیکا وائرس کے مریض ایئرفورس احاطے میں تیواری بغیا، بدلی پوروا، اوم پوروا، کاکوری، لال بنگلا، ہرجندر نگر، آدرش نگر، لال کرتی، قاضی کھیڑا، کوئیلہ نگر، گرجا نگر، تلسی نگر، بھگوانی نگر اور شیام نگر ای بلاک علاقے میں پائے گئے ہیں۔
محکمہ صحت نے جیکا وائرس کے علاقے والے بخار متاثرین اور حاملہ خواتین کے نمونے یکجا کر کے ٹیسٹ کے لئے بھیجے ہیں۔ ابھی تک 3767 سے زیادہ لوگوں کے نمونے حاصل کر کے جانچ کے لئے لکھنؤ کے کے جی ایم یو اور پنے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولاجی بھیجے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق جیکا وائرس انفکشن نومبر ماہ میں تیزی کے ساتھ بڑھ سکتا ہے جس سلسلے میں محکمہ صحت نے میڈیکل متعلق انتظامات تیزی کے ساتھ منظم کرنے کا کا م شروع کردیا ہے۔