ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں جس طرح سے کورونا کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور اس خطرے کو دیکھتے ہوئے میرٹھ کے میڈیکل کالج میں بھی کورونا مریضوں کی دیکھ ریکھ کے لیے نجی کالج کے نرسنگ اسٹاف کی مدد لی جا رہی ہے لیکن کالج انتظامیہ کی جانب سے اسٹاف کو ماسک اور گلوز نہ دیے جانے سے اب یہ اسٹاف بھی کورونا انفیکشن کا شکار ہو رہا ہے۔
میرٹھ: نرسنگ اسٹاف کے تقریبا 15 طالبات کورونا مثبت، کالج انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام نرسنگ اسٹاف کی ڈیوٹی انجام دے رہے ان طالبات کا کہنا ہے کہ کالج میں ان کے رہنے کا انتظام تو کیا گیا ہے لیکن ایک کمرے میں 40- 40 اسٹاف کو رکھا جا رہا ہے۔ ایسے میں سماجی دوری کیسے بنا سکتے ہیں۔
میرٹھ: نرسنگ اسٹاف کے تقریبا 15 طالبات کورونا مثبت، کالج انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام بتایا جاتا ہے کہ ان کے نرسنگ اسٹاف کے تقریبا 15 طالبات کو کورونا مثبت پایا گیا ہے، لیکن پھر بھی ان کو الگ نہیں رکھا جا رہا ہے۔ ایسے میں ان کو اور ان کے گھر والوں کو بھی جان کا خطرہ بنا ہوا ہے۔
میرٹھ: نرسنگ اسٹاف کے تقریبا 15 طالبات کورونا مثبت، کالج انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام واضح رہے کہ میرٹھ کے سردار ولبھ بھائی پٹیل میڈیکل کالج میں کووڈ 19 وارڈ میں ڈیوٹی انجام دیے رہے ان جونیئر ڈاکٹروں کی پریشانی سے متعلق جب کالج کے اعلی افسران سے بات کی گئی تو وہ کورونا کے خطرے کو تو بتا رہے ہیں لیکن اسٹاف کی پریشانی کا ذکر نہیں کر رہے۔ ایسے میں کالج انتظامیہ پر بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے۔