ریاست اترپردیش کے شہر جونپور میں 15 مزید کوروناپازیٹو کیسز کے ملنے کے بعد اب ضلع میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 263 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع میں 263 مریضوں میں سے 111 صحتیاب ہوگئے ہیں، اور انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
ضلع کلکٹر دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ کل دیر رات پندرہ اور کورونا پازیٹیو کیس سامنے آئے ہیں، ان میں 230 ممبئی اور اکیس گجرات کے سورت، دہلی و دیگر ریاستوں سے آئے ہیں۔
عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اسی ضمن میں اب جونپور میں 15 اور کورونا پازیٹو کیس منظرعام پر آئے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس میں سے اتوار کو نو کورونا پازیٹو مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سنیچر کو 54 ٹھیک ہوئے تھے اور اس سے پہلے 26 صحتیاب ہوچکے تھے۔
اس طرح گزشتہ تین دنوں میں 63 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں اور بدھ کو پندرہ ٹھیک ہوئے ہیں۔
مجموعی طور پر اگر دیکھا جائے تو 111 مریض ٹھیک صحتیاب ہوچکے ہیں، جن کی کورنا وائرس کی جانچ منفی آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 149 معاملے سرگرم ہیں، جن کا علاج ہسپتالز میں کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 502 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 9733 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 257 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔