اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ بدھ کو بھی ضلع میں 15 مثبت کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔
ضلع میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 100 سے زیادہ لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

راحت کی بات یہ ہے کہ بدھ کو مظفر نگر میں 28 مریض کورونا سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ اب ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 264 رہ گئی۔
مزید پڑھیں:
15 نئے مریضوں میں سے کچھ کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا اور کچھ کو ہوم گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم اب تک تقریباً 7817 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔