اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: سڑک حادثے میں متعدد افراد زخمی - مقامی لوگوں کی مدد

ضلع مرادآباد کے علی گڑھ شاہراہ پر آج صبح 9 بجے بس اور ٹرک کی ٹکر ہو گئی۔ بس میں سوار تقریبا 15 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مرادآباد: بس اور ٹرک کے مابین تصادم
مرادآباد: بس اور ٹرک کے مابین تصادم

By

Published : Feb 5, 2020, 2:16 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:43 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے علی گڑھ شاہراہ پر قریب صبح 9 بجے ہنگامہ مچ گیا جب ایک ٹرک اور بس کے درمیان تصادم ہو گیا۔ جس میں بس میں سوار 15 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی لوگوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو کندرکی کے سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی وجہ سے شاہراہ پر لمبا جام لگ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جام کو کھلوایا۔

واضح رہے کہ بس مرادآباد سے بلاری جا رہی تھی۔ بتایا جا رہا کہ بس کندرکی تھانہ کے کمال پور گاؤں کے پاس ایک دوسرے گاڑی سے اوور ٹیک کر رہی تھی تبھی سامنے سے آ رہی ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔

ٹکر اتنی زبردشت تھی کی بس اور ٹرک کے اگلے حصہ کو شدید نقصان پہنچا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details