ملک کی مختلف ریاستوں کی طرح اترپردیش میں بھی کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسیز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اترپردیش کے ضلع مئو میں صورت حال سخت پیچیدہ ہوتی جارہی ہے۔
مئو کی صورت حال کے بارے میں ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 'مئو کے ضلعی انتظامیہ نے کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پیر سے شہری علاقوں میں 15 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔
ضلعی مجسٹریٹ گیان پرکاش ترپاٹھی نے کہا ہے کہ 'لوگوں کو بغیر ماسک اور دستانے پہنے ضلع کے ہاٹ سپاٹ علاقوں میں منتقل ہوتے دیکھا گیا۔ اس کے نتیجے میں ضلع میں کورونا وائرس بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہے'۔