اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرتاپ گڑھ: کورونا رپورٹ پازیٹیو ملنے کے بعد تعداد ہوئی پندرہ

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے دو مختلف علاقوں میں گزشتہ شام ایک حاملہ عورت و ایک مرد کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے یہ تعداد 15 ہوگئی، جس میں نصف درجن تبلیغی جماعت کے لوگوں کی رپورٹ منفی ہے ۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : May 12, 2020, 3:44 PM IST

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اروند شری واستوا نے بتایا کہ تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے موضع راج گڑھ کی ایک حاملہ خاتون گزشتہ سات مئی کو اہل خانہ کے ساتھ ضلع زنانہ اسپتال آئی تھی، جبکہ اس تاریخ کو احمد آباد سے بذریعہ ایمبولینس سے آئے تھانہ جیٹھوارہ کے ڈروا سبل گڑھ کے نوجوان کو سانس لینے میں تکلیف کے سبب ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

محکمہ صحت کی ٹیم نے دونوں کا سیمپل لے کر جانچ کے لیئے بھیجا جہاں دونوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 15 ہوگئی ہے، جن میں نصف درجن تبلیغی جماعت کے لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details