نوئیڈا : اترپردیش میں نوئیڈا پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم پندرہ چینی شہریوں کو حراست میں لے لیا اور انہیں دہلی کے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔ جن 15 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ حراستی مرکز سے ان سب کو چین بھیجنے کی تیاریی کی جا رہی ہے۔ Chinese citizens detained from Noida
ضلع انٹیلی جنس یونٹ (LIU) کو اطلاع ملی تھی کہ چین کے کچھ چینی شہری ضلع میں موجود ہیں جن کے ویزہ کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ پولیس اور ایل آئی یو کی جانب سے جاری مہم کے دوران بیٹا-II کوتوالی علاقے سے دو، سیکٹر-113 کوتوالی کے علاقے سے تین، سیکٹر-49 کوتوالی کے علاقے سے ایک، فیز-II کوتوالی کے علاقے سے چھ اور سیکٹر-142 کوتوالی کے علاقے سے تین کو گرفتار کرلیا گیا۔