اردو

urdu

ETV Bharat / state

Global Investor Summit 2023 اترپردیش میں 146 کروڑ روپے سے ملے گی میگا پروجکٹوں کو رفتار - Global Investor Summit 2023

میگا پروجکٹوں کے قیام اور کامیان انعقاد کے مقصد سے اترپردیش صنعتی سرمایہ کاری پالیسی کے تحت آٹھ میگا پروجکٹوں کو مراعات کی پہلی قسط کی واپسی کے لئے 146 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم جاری کرنے کا راستہ صاف ہوگیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 20, 2023, 6:05 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش میں گلوبل انویسٹر سمٹ 2023 کے دوران جن میگا پروجکٹوں کو زمین پر اتارنے کی سمت طے ہوئی تھی، اب انہیں رفتار دینے کے لئے حوصلہ افزائی، خصوصی سہولیات اور رعایت دینے کی سمت میں یوگی حکومت نے قدم بڑھا دئیے ہیں۔ اسی ضمن میں ریاست میں میگا پروجکٹوں کے قیام اور کامیان انعقاد کے مقصد سے اترپردیش صنعتی سرمایہ کاری پالیسی کے تحت آٹھ میگا پروجکٹوں کو مراعات کی پہلی قسط کی واپسی کے لئے 146 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم جاری کرنے کا راستہ صاف ہوگیا۔ جن میگا پروجکٹوں کو یہ رقم جاری کی گئی ہے ان میں جے پی سیمنٹ علی گڑھ، آر سی سی پی ایل پرائیویٹ لمیٹیڈ، رائے بریلی اور گیلنٹ اسپات لمیٹیڈ، گورکھپور خاص طور سے شامل ہیں۔

حال ہی میں انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کمشنر(آئی آئی ڈی سی) منوج کمار کی صدارت میں ہوئی میٹنگ کے بعد اس ضمن میں فیصلہ لیا گیا جس کے نتیجے میں ان صنعتی یونٹس کو رقم جاری کردی گئی ہے۔ جے کے سیمنٹ ورکس علی گڑھ کو مالی سال 2020۔21 کے لئے کل 21.85کروڑ روپئے اور 2021۔22 کے لئے 12.52 کروڑ روپئے کی رقم دی گئی ہے۔ ہردوئی کے سنڈیلہ واقعہ ورون بیورجیس لمیٹیڈ کو سال 2022۔22 کے لئے 8.52کروڑ روپئے مراعات کی رقم واپس کر دی جائے گی۔وہیں گیلنٹ اسپتات لمیٹید گورکھپور کو دو کٹیگر میں کل 15.96کروڑ روپئے کی پہلی مراعات کی رقم فراہم کی جائے گی۔اس کے علاوہ اسپارش انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ لمیٹڈ کانپور دیہات کو 3.66 کروڑ، آر سی سی پی ایل پرائیویٹ لمیٹڈ رائے بریلی کو 46.55 کروڑ اور شری سیمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ بلند شہر کو تین زمروں کے تحت 24.28 کروڑ روپے کی پہلی مراعاتی رقم کی واپسی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details