اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ میں چودہ پولیس اہلکار، لائن حاضر - بہرائچ میں دو ہیڈ کانسٹبل سمیت چودہ پولیس اہلکاروں کولائن حاضر کردیا

اترپردیش کےبہرائچ میں لاک ڈاؤن کے دوران ملی شکایتوں کا نوٹس لیتے ہوئے پولس سپرنٹنڈنٹ نے دو ہیڈ کانسٹبل سمیت چودہ پولیس اہلکاروں کولائن حاضر کردیا ہے۔

بہرائچ میں چودہ پولیس اہلکار، لائن حاضر
بہرائچ میں چودہ پولیس اہلکار، لائن حاضر

By

Published : May 10, 2020, 10:13 PM IST

پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے اتوار کو بتایا کہ مختلف شکایتوں کے پیش نظر ہیڈ کانسٹبل گووند سنگھ، کانسٹبل شہیم خان، وپن سنگھ تھانہ کوتوالی نان پارا سے پولس لائن بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رام گاؤں تھانہ میں چوکی ہائی وے کے ہیڈ کانسٹبل یوگیندر سنگھ، کانسٹبل راہل سنگھ، اویناش وکرم سنگھ، لوکش سنگھ یادو، رویندر چوہان، سنیل یادو کو پولس لائن بھیجا گیا ہے۔

تھانہ روپئی ڈیہ کے کانسٹبل اشوک یادو، پربھاکر چودھری، آشو دوبے، پھلر پرساد کو لائن حاضرکردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تھانہ سجولی کے کانسٹبل ششانک یادو، دھیرج یادو کو پولس لائن بھیجا گیا ہے۔

مشرا نے بتایاکہ پولس اہلکاروں کے خلاف لاک ڈاؤن کے دوران شکایتیں مل رہی تھیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details