ریاست اتر پردیش کے گونڈہ ضلع مجسٹریٹ نتن بنسل نے بدھ کو بتایا کہ کل رات موصول رپورٹ میں چودہ افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مثبت پائےگئے مریضوں کے بارے اطلاعات جمع کر کے ان کے رابطے میں آنے والے افراد کو قرنطینہ میں رکھ کر ان کے نمونے بھی جانچ کے لیے بھیجے جارہے ہیں۔
گونڈہ: 14 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
ضلع گونڈہ میں کورونا وائرس کے 14 نئے مریض ملنے کے بعد ضلع میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 105 ہوگئی۔
گونڈہ: 14 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
اس کے علاوہ ہوم قرنطینہ میں رہ رہے مریضوں کے گھر کے آس پاس کے علاقے کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'اس وقت ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 46 ہے۔ جس میں سے ایک مریض کی حالت نازک ہونے پر اسے لکھنؤ ریفر کردیا گیا ہے جبکہ بقیہ 45مریضوں کا علاج کووڈ ایل۔1 ہسپتال پنڈری کرپال میں چل رہا ہے۔