اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور: 'مولانا ابوالکلام آزاد کے نقش قدم پر چلنا ہی ان کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا'

مولانا آزاد نے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنایا اور لوگوں میں تعلیم کو عام کرنے میں اپنی زندگی صرف کر دی۔ وہ ملک کے پہلے وزیرِ تعلیم تھے۔ انہوں نے جس تعلیمی نظام بنیاد ڈالی تھی، آج اسی پر بھارت کی شہرت پوری دنیا میں ہے۔

جونپور: مولانا ابوالکلام آزاد کے کارناموں پر روشنی ڈالی گئی
جونپور: مولانا ابوالکلام آزاد کے کارناموں پر روشنی ڈالی گئی

By

Published : Nov 12, 2021, 7:13 PM IST

آزاد بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کا یومِ پیدائش کی مائنارٹی ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام مرزا داور بیگ کی صدارت میں منایا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن سے کیا گیا۔

مہمانِ خصوصی کے طور پر کامریڈ جے پرکاش سنگھ سابق وزیر سول بار نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد نے ہندو مسلم اتحاد کے لیے کام کیا، وہ ہمیشہ ملک کے بارے میں سوچتے تھے، ان کی تعلیم و تربیت ایسی تھی کہ لوگ ان کی عزت کرتے تھے اور وہ کافی دور اندیش تھے۔

سینئر ایڈوکیٹ مہدی رضا نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد ایک ایسی شخصیت تھی جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے آسائشوں کو چھوڑ کر تحریکِ آزادی میں کود پڑے اور بطور صحافی، ادیب، حکمت عملی نگار کے طور پر ملک کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے مرزا داور بیگ نے کہا کہ مولانا آزاد نے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنایا اور لوگوں کو تعلیم یافتہ بنانے میں مصروف تھے۔ وہ ملک کے پہلے وزیرِ تعلیم تھے، انہوں نے تعلیم کی جو بنیاد ڈالی تھی، آج اسی پر بھارت کی شہرت پوری دنیا میں ہے۔

نظامت کر رہے مائنارٹی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حفیظ شاہ نے کہا کہ آج مولانا ابوالکلام آزاد پر تحقیق ہو رہی ہے، وہ بچپن سے ہی استعداد سے مالا مال تھے۔ ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنا ہی ان کو حقیقی خراجِ عقیدت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تمام عظیم شخصیات کو اور ان کی قربانیوں کو یاد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:'مولانا آزاد کے نقش قدم پر چل کر ملک کو فرقہ واریت سے بچایا جاسکتا ہے'

اس کے علاوہ ماسٹر کلیم، ڈاکٹر طفیل انصاری، محمد عاصم وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ مہمانوں کا شکریہ ثاقب احمد نے ادا کیا۔

اس موقع پر اعجاز احمد، مرزا طالب قزالباش، ڈاکٹر عرشی نواز، معراج احمد، الطاف احمد، عزیز الحسن، آصف ملک، چاند اٹالا وغیرہ بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details